۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم المقدسہ میں نماٸندگان طلاب پاکستان کا اہم اجلاس

حوزہ/ قم المقدسہ میں مقیم نماٸندگان طلاب پاکستان نے عالمی دہشتگرد امریکا کی جانب سے بین الاقوامی تعلیمی یونیورسٹی جامعتہ المصطفی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ/ 17 دسمبر بروز جمعرات کو نماٸندگان طلاب پاکستان کا دفتر مشاوران منطقہ ای میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نماٸندہ طلاب پاکستان خیبر پختونخواہ و کشمیر آقای سید ظفر علی شاہ نقوی، نماٸندہ طلاب پاکستان گلگت آقای بشارت حسین زاہدی، نماٸندہ طلاب پاکستان اندرون بلوچستان آقای محمد رضا مفکر، نماٸندہ طلاب پاکستان پنجاب آقای لیاقت علی سیال نے شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی دہشتگر امریکہ کی جانب سے معروف  یونیورسٹی جامعتہ المصطفی پر ظالمانہ پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گٸ اور جامعتہ المصطفی کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پاکستانی طلاب کی مختلف مشکلات پر غورو خوض کیا گیا بالخصوص پاکستان میں موجود طلاب کی ایران واپسی میں اقامت اور خروجیہ کی مشکلات اور اس کے راہ حل کیلٸے مفصل گفتگو ہوٸی اور ساتھ ہی نماٸندگان کے اجلاس میں غیر اقامت طلاب کی پذیرش سے متعلقہ امور کے حوالہ سے اہم فیصلہ کیۓ گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .